1 ستمبر 2026 - 13:33
ایسے ایرانی فضائی دفاعی نظام جن کا غیر ملکی نمونہ موجود نہيں + ویڈیو + نکتہ

ایران کے فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مکمل طور پر اندرون ملک تیار کردہ نئے دفاعی نظامات ڈیزائن اور تیار کئے جا رہے ہیں جن کا کوئی غیر ملکی نمونہ نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایران کے 'خاتم الانبیاء(ص) فضائی دفاعی ہیڈکوارٹر' کے کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ مکمل طور پر اندرون ملک تیار کردہ نئے دفاعی نظامات ڈیزائن اور تیار کئے جا رہے ہیں جن کا کوئی غیر ملکی نمونہ نہیں ہے۔

انھوں نے آج منگل کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: یہ منصوبے رفتہ رفتہ آپریشنل ہو رہے ہیں اور ان کا کوئی جانا پہچانا غیر ملکی نمونہ موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں، 40 روزہ جنگ میں بھی ایران اپنے کچھ مقامی ساختہ نظاموں کو بروئے کار لا چکا ہے، جنہوں نے دشمن کے دو سو سے زائد طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا: مقامی ساختہ نظاموں کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دشمن کے پاس ان کی خصوصیات، صلاحیتوں اور طریقۂ کار کے بارے میں معلومات محدود ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل الہامی نے کہا: چالیس روزہ جنگ میں اسی خصوصیت نے دشمن کے لئے ایران کے دفاعی نظام کا مقابلہ کرنے کے عمل کو مشکل بنایا، کیونکہ دشمن کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کونسا نظام اسے نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے پاس ان نظامات سے نمٹنے کا صحیح طریقہ معلوم نہیں تھا۔

انھوں نے نئے نظاموں کی ترقی کے عمل کے بارے میں بتایا کہ یہ منصوبے میدان میں لائے جانے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اپنی تکمیل اور پختگی کے مراحل طے کریں گے، اور قانونی اور تکنیکی عمل سے گذر کر مطلوبہ پختگی حاصل کرنے کے بعد پیداوار اور توسیع کے مرحلے میں داخل ہوں گے اور عملی کاروائیوں کے میدان میں آئیں گے۔

امریکی طیاروں اور ڈرونز کے لاشے

نکتہ:

واضح رہے کہ امریکی-اسرائیلی اخباری ویب سائٹ 'ایکسیوس' نے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں، آبنائے ہرمز کی حدود میں، ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے پر فائرنگ کی ہے اور اس واقعے نے امریکی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس امریکی طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی میزائل نے اسے یا تو تباہ کر دیا ہے یا پھر اسے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha